(24نیوز)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کا اہم دہشت گرد مارا گیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے(آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دیواگر میں آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسزکے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد زاہد الدین ہلاک ہوگیا۔آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد زاہدالدین کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا متحرک رکن تھا، جو کہ ٹارگٹ کلنگ،سکیورٹی فورسزپرحملوں اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔
شمالی وزیرستان: فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں اہم دہشتگرد ہلاک
Apr 04, 2021 | 21:53:PM