پی پی رکن قومی اسمبلی نیب کے ریڈار پر آگئے،کل اہلخانہ سمیت طلب

Apr 04, 2021 | 22:09:PM
پی پی رکن قومی اسمبلی نیب کے ریڈار پر آگئے،کل اہلخانہ سمیت طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی رمیش لال کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی تفتیش شروع ہوگئی،نیب نے رمیش لال، اہلیہ، ایک بیٹے، تین بیٹیوں سمیت خاندان کے 19 ممبران کوکل طلب کرلیا ۔
رمیش لال کی والدہ، دو بھائی اور دیگر رشتہ دار بھی تفتیش میں شامل کئے گئے ہیں، رمیش لال اور دیگر کو کل 5 اپریل کو پیش ہونے کیلئے کال اپ نوٹس جاری کیا گیا ،نیب نے جواب مانگا ہے کہ ایک ارب سے زائد اثاثے کیسے بنائے؟ جواب دیا جائے۔نیب نے کہاکہ 50 کروڑ روپے سے زائد کی میڈیسن کمپنی، فلک ریزیڈینسی، سویرا اپارٹمینٹس، مدن لعل رائیس ملز اور دیگر اثاثوں کے تفصیل دیئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں بارشوں کی نوید سنا دی