اپریل کے آخر تک 70 لاکھ کورونا ویکسین پاکستان پہنچ جائیں گی، اسد عمر

Apr 04, 2021 | 22:49:PM
اپریل کے آخر تک 70 لاکھ کورونا ویکسین پاکستان پہنچ جائیں گی، اسد عمر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے سربراہ اسد عمر کاکہناہے کہ ویکسین کی 25 لاکھ سے زائد ڈوز ملک میں آچکی ہیں،پرائیویٹ سیکٹر میں ویکسین کی 50 ہزار ڈوز آچکی ہیں ،کنسائنو ویکسین کی 30 لاکھ ڈوز اپریل کے وسط تک آجائے گی ،ویکسین کی 40 لاکھ ڈوراپریل کے آخر تک آجائے گی ۔
سربراہ این سی او سی نے کہاکہ کسی صوبے نے ابھی تک ویکسین نہیں منگوائی،صوبوں کو اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے ،سنا ہے سندھ حکومت نے کورونا ویکسین کی پری بکنگ کرائی ہے ،صوبوں نے کورونا ویکسین کیوں نہیں منگوائی جواب وہی دے سکتے ۔
اسد عمر نے کہاکہ وفاق کورونا ویکسی نیشن کیلئے اپنی ذمہ داری ادا کررہا ہے،وفاق نے صوبوں کو کورونا ویکسین منگوانے سے منع نہیں کیا، پرائیویٹ سیکٹر جہاں چاہے وہاں کورونا ویکسین لگا سکتا ہے،وفاق تمام صوبوں کو ایک طرح ہی دیکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فخر زمان کا بلا رنز اگلنے والی مشین بن گیا،پاک ،جنوبی افریقہ کے سنسنی خیز میچ کی خاص خبر