(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے انسداددہشتگردی عدالت کے جج آفتاب آفریدی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام کو ہدایت دی ہے کہ جج آفتاب آفریدی اور ان کے اہل خانہ کے قتل میں ملوث ملزموں کو جلد گرفتار کیا جائے اور ذمہ داران کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے افسوسناک واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال میں ہر ممکن علاج کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے ۔
دوسری طرف وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اورشاہ فرمان نے افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں نشانہ بنانا ظالمانہ فعل ہے ،جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پولیس حکام کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔
انہوں نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غمزدہ خاندان کے ساتھ اس دکھ کی گھڑی میں برابر کی شریک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فخر زمان کا بلا رنز اگلنے والی مشین بن گیا،پاک ،جنوبی افریقہ کے سنسنی خیز میچ کی خاص خبر