لندن:نواز شریف کے دفتر پر ایک بار پھر حملہ۔4گرفتار

Apr 04, 2022 | 08:38:AM

(ویب ڈیسک) لندن میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دفتر پر متعددافراد کا حملہ۔حملہ آوروں نے چہرے ماسک سے چھپائے ہوئے تھے۔
 تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دفتر پر کئی افراد نے حملہ کردیا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کے دفتر پر حملہ کرنے والے افراد کی  تعداد 15 سے 20 تھی جبکہ اکثر  نےچہرے پر ماسک پہنے ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور حملہ آوروں کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے تک  ہاتھا پائی ہوتی رہی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئےتاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن میں 2 لیگی کارکن اور 2 حملہ آور شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی نواز شریف کے سکیورٹی گارڈزکے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل تک ملتوی

مزیدخبریں