وزیر اعظم آج عوام سے ٹیلی فون پرگفتگو کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج عوام سے براہ راست ٹیلی فون پربات چیت کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز گل نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان آج عوام کی براہ راست ٹیلی فون کالز وصول کریں گے اور براہ راست عوام کے سوالات کا جواب دیں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عوام کے لیے ٹیلی فون لائنز بھی اسی وقت کھول دی جائیں گی اور یہ سلسلہ ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر ایک ساتھ نشر کیا جائے گا۔
واضح رہے موجودہ صورت حال پر وزیراعظم عمران خان کی عوام کے ساتھ یہ نشست انتہائی اہمیت کی حامل ہے، جس میں وہ کھل کر عوام کے سامنے ملکی سیاسی صورت حال کو تذکرہ کرینگےاس سے قبل وزیراعظم کی عوام سے براہ راست گفتگو موجودہ سیاسی صورت حال کےسبب دو بار موخر کی جاچکی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں تمام بینک بند