گورنر پنجاب کی برطرفی, اندرونی کہانی سا منے آ گئی

Apr 04, 2022 | 09:45:AM
گورنر پنجاب کی برطرفی۔ اندرونی کہانی  سا منے آ گئی
کیپشن: چودھری  سرور (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد چودھری  سرور نے ذہنی طور پرگورنر پنجاب  کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

 ذرائع کے مطابق سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو اسلام آباد لے جانے والا طیارہ خالی واپس آیا، وزیراعظم سے ملنے کے بعد چودھری  سرور نے سرکاری گاڑی  کواستعمال کرنا بھی چھوڑ دیا تھا،ذرائع کا  کہنا ہے کہ چودھری  سرور اپنے ایک دوست کے ساتھ اسلام آباد سےلاہور آئے۔اس کے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات میں بحث ہوئی، چوہدری سرور نے عمران خان کی منظوری کے بغیر استعفیٰ پر دستخط سے انکار کیا تھا جبکہ گورنر کے سامنے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ بھی اسلام آباد میں رکھا گیا تھا۔

خیال رہے کہ یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے، یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے ایک بیان میں  کہی تھی۔

یہ بھی پڑھیںگورنر پنجاب کی برطرفی۔مولانا جلیل شرقپوری کا ردعمل بھی آگیا