(ویب ڈیسک)پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے موسیقی کا اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا ۔یہ ایوارڈ عروج آفتاب کو ان کے گانے ’محبت‘ کے لیے دیا گیا، وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی فنکارہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 37 سالہ عروج تقریباً 15 سال سے امریکی شہر نیویارک میں مقیم ہیں اور صوفی موسیقی کو لوک اور جیز میوزک کے امتزاج سے پیش کرکے موسیقی کی دنیا میں مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں۔عروج کو بہترین نئے آرٹسٹ کے ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔
گریمی یا گراموفون ایوارڈ کا شمار امریکہ کے چار بڑے میوزک ایوارڈز میں ہوتا ہے، جن کا آغاز چار مئی 1959 کو ہوا تھا۔64ویں گریمی ایوارڈز کی تقریب میں ایوارڈ وصول کرتے وقت عروج آفتاب نے سٹیج پر کہا: ’مجھے لگ رہا ہے میں بے ہوش جاو¿ں گی۔‘انہوں نے اپنے ساتھیوں اور مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
گریمی ایوارڈ حاصل کرنے والا عروج آفتاب کا گانا ’محبت‘ ان کے تیسرے البم ’ولچر پرنس‘ کا حصہ ہے۔ اس گانے کو سابق امریکی صدر براک اوباما نے اپنی 2021 کی پسندیدہ گانوں کی فہرست میں بھی شامل کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک عدم اعتماد مسترد ۔ شوبز شخصیات بھی بول پڑیں