(24نیوز) صوبے کے سیاسی بحران میں ممکنہ آپشنز پر مشاورت کےلئے وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار اور محمود الرشید کو اسلام آباد بلا لیا۔
ذرائع کے مطابق محمود الرشید پنجاب کی نمبر گیم سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے، اس ملاقات میں سیاسی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی ۔
ادھر گورنرپنجاب عمرسرفراز بھی آج وزیراعظم عمران خان سےملاقات کریں گے اور آئندہ کےلائحہ عمل سے متعلق رہنمائی لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب کی برطرفی, اندرونی کہانی سا منے آ گئی