(ویب ڈیسک)واٹس ایپ نے صارفین کیلئے ایک بہترین سہولت فراہم کردی ،واٹس ایپ نے اینڈروئڈ کے لیے نئے کیمرہ انٹرفیس کا اعلان کیا جسے بعض صارفین بی ٹا ٹیسٹنگ کے تحت استعمال بھی کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق واٹس اپنے صارفین کیلئے نت نئے فیچرز متعارف کراتا ہے حال ہی میں واٹس ایپ نے صارفین کی فائل شیئر نگ مشکلات دور کیں اور صارفین کو 2جی بی تک فائل شیئر کرنے کی اجازت دی۔اب واٹس ایپ نے صارفین کی ایک اور مشکل کردی ۔WABetaInfo نے رپورٹ کیا ہے کہ کچھ صارفین اینڈرائیڈ کے لیے تازہ ترین واٹس ایپ بیٹا ورژن کی اپ ڈیٹس میں ایک اپڈیٹ شدہ کیمرہ انٹرفیس دیکھ رہے ہیں۔
اب تک پانچ ارب سے زائد مرتبہ ڈاون لوڈ ہونے والی شاندار ایپ کو دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسجنگ ایپ کا درجہ بھی حاصل ہے،اب بھی دو ارب سے زائد صارفین پابندی سے واٹس ایپ استعمال کررہے ہیں۔ اب واٹس ایپ نے اینڈروئڈ ائی او ایس کے لیے نیا کیمرہ انٹرفیس پیش کردیا ہے۔ تاہم بہت جلد یہ دنیا بھر میں فراہم کردیاجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی گلوکارہ نے موسیقی کا اعلیٰ ترین ایوارڈ جیت لیا