پرویز خٹک نے عوام کو مزید سرپرائز دینے کا عندیہ دیدیا

Apr 04, 2022 | 10:59:AM

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے اپوزیشن کیلئے سرپرائز کا سلسلہ جاری اسی حوالے سے سابق وزیردفاع پرویزخٹک نے اہم اعلان  کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے عوام کو مزید سرپرائزز کا عندیہ دے دیا۔ پرویز خٹک نے گزشتہ روز اسمبلی تحلیل ہونے اور  قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد کے مسترد ہونے کے بعد ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’کیا آپ سب نے سرپرائز کو انجوائے کیا؟ مزید سرپرائزز کےلئے بھی تیار رہیں۔

 خیال رہے کہ ملک میں قومی اسمبلی ختم اور وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی ہےجس سےملک میں آئینی بحران پیدا ہوگیا۔گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کو پاکستان کے اندرونی معاملات ، پارلیمانی کارروائی میں بیرونی مداخلت اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترداوراجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔

 یہ بھی پڑھیں:  پنجاب کی نمبر گیم۔عمران خان نے عثمان بزدار کو اسلام آباد بلا لیا
 

مزیدخبریں