عمر سرفراز چیمہ اسلام آباد طلب۔ پنجاب اسمبلی توڑے جانے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سمیت عثمان بزدار اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو اسلام آباد بلا لیا گیا، پنجاب اسمبلی توڑے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کے ساتھ میاں محمود الرشید کو بھی اسلام آباد پہنچنےکی ہدایت کی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ان سیاسی رہنماؤں کی ملاقات میں پنجاب کے سیاسی بحران سے نمٹنے کیلئے مختلف آپشنز زیر غور آنا متوقع ہیں، عثمان بزدار اور میاں محمود الرشید وزیراعظم کو پنجاب میں نمبر گیم پر بریف کریں گے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی توڑے جانے کا امکان ہے، عثمان بزدار کو گورنر پنجاب بطور نگران وزیراعلیٰ فرائض کا کہہ سکتے ہیں۔ وزیراعظم سے گورنر پنجاب آئندہ لائحہ عمل سےمتعلق رہنمائی لیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا جس کے بعد حکومت کی جانب سے عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب کی برطرفی, اندرونی کہانی سا منے آ گئی