(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف عمران خان پر پھٹ پڑے ۔لیگی صدر شہباز شریف نے نگران وزیراعظم کی تعیناتی پر مشاورت کرنے سے انکارکردیا۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا صدر مملکت عارف علوی سے نگراں وزیراعظم کی تقرری کیلئے موصول ہونے والے خط کے حوالے سے کہنا ہے کہ آئین شکن صدر کے خط کا جواب کیسے دیں. صدر، عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر نے آئین شکنی کی ہے۔ہم تو آئین پرعمل کررہے ہیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ صدرکے غیرآئینی خط کا جواب دیں۔
اپوزیشن رہنما وں کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران نیازی نے ملک میں سول مارشل لانافذ کیا ۔ان کاکہناتھا کہ عدالت نے کہا کہ کوئی ماورائے آئین اقدام نہ اٹھایا جائے لیکن صدر اور وزیراعظم ماورائے آئین اقدام اٹھاچکے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس تحریک میں کسی قسم کا ردوبدل ممکن نہیں تھا، فواد چوہدری نے ایوان میں کاغذ پڑھا اور پتا نہیں کیا الا بلا پڑھی اس کے بعد اسپیکر نے بھی لکھا ہوا کاغذ پڑھا۔
یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی میں شمولیت۔ فیاض چوہان نے خاموشی توڑ دی