(مانیٹرنگ ڈیسک)بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ ضیاءاور مشرف کا مارشل لاءنہیں روک سکی، عدلیہ سے امید اور درخواست ہے کہ عمران خان کے مارشل لا کو روکے گی، عدلیہ سے درخواست ہے کہ آپ کے فیصلے سے ملک کی قسمت لکھی جائے گی،
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ کیا ہمارا آئین ایک کاغذ کا ٹکڑا ہے یا وہ اسلامی جمہوری وفاقی نظام کو جوڑنے والی دستاویز ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم آئین کا دفاع کرتے رہیں گے لیکن جو کل ہوا ہے اعلیٰ عدلیہ سے درخواست ہے کہ اس آئینی بحران کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے فل کورٹ بینچ تشکیل دیا جائے، فل کورٹ بینچ اس کا فیصلہ سنائے، ہمیں اگر پھانسی چڑھانا ہے تو چڑھا دیں لیکن عدم اعتماد پر ووٹنگ کرادیں۔
بلاول بھٹو کا نے کہا کہ اگر ہم قومی اسمبلی میں آئین نافذ نہیں کرسکتے تو ملک میں بھی نہیں کرسکتے، ہم سب خوش ہیں عمران خان کی حکومت ختم ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: عمر سرفراز چیمہ اسلام آباد طلب۔ پنجاب اسمبلی توڑے جانے کا امکان
عدلیہ عمران خان کے مارشل لا کو روکے ، بلاول بھٹو
Apr 04, 2022 | 12:14:PM