نگران حکومت ، صدر نے عمران خان اور شہبازشریف کو خط لکھ دیا

Apr 04, 2022 | 12:32:PM

(ویب ڈیسک)صدر مملکت نے نگران حکومت کے قبام کیلئے عمران خان اور شہباز شریف کو خط لکھ دیا،نگران وزیراعظم کے لیے کسی ایک نام پر 3 دن میں اتفاق نہ ہو تو دونوں شخصیات دو دونام کمیٹی کوبھیجیں گی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم عمران اور شہباز شریف کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے تین دن کے اندر کسی ایک نام پراتفاق نہ ہو تو دونوں شخصیات دو دونام کمیٹی کوبھیجیں گی۔
صدر مملکت کے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نگران وزیراعظم کے لیے کسی ایک نام پر متفق نہیں ہوتے تو اسپیکر قومی اسمبلی 8 ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی بنائیں گے جس میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کے ارکان شامل ہوں گے جب کہ کمیٹی سابق قومی اسمبلی ارکان اور سینیٹ ارکان پر مشتمل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں :اسپیکر رولنگ از خود نوٹس کیس۔سپریم کورٹ نےلارجر بینچ تشکیل دیدیا گیا

مزیدخبریں