پی ٹی آئی کا منحرف ارکان کیخلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وفاقی وزیر اسد کا کہنا ہے کہ 20 منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے، ان کی تاحیات نااہلی ہوگی۔
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے منحرف ارکان کو نوٹس دیا ان کا جواب تسلی بخش نہیں تھا، انہوں نے فلور کراسنگ کی ہے، 20 منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے، ان کی تاحیات نااہلی ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ کل وزیر اعظم نے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بلایا ہے ، اگلے الیکشن کے اندر 89 دن رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسپیکر رولنگ از خود نوٹس کیس۔سپریم کورٹ نےلارجر بینچ تشکیل دیدیا گیا
سیکرٹری پی ٹی آئی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں آئین کے درس دیے جارہے ہیں جبکہ ایاز صادق نے اجلاس میں اسپیکر کی غیرآئینی نشست سنبھالی، میرے خیال میں نئے الیکشن ہی واحد حل ہیں ، فیصلہ اب سپریم کورٹ ہی کرے گی، امید ہے سپریم کورٹ ایسا فیصلہ کرے گی جس سے انتشار پھیلنے کا خطرہ نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی میں شمولیت۔ فیاض چوہان نے خاموشی توڑ دی