(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے جس میں پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہوگی،اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی جائیگی اور پنجاب کی نمبر گیم بھی زیر بحث آئے گی۔علاوہ ازیں وزیراعظم آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے اہم ہدایات دیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے بھی اس حوالے سے تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلےعام انتخابات میں 89 دن باقی رہ گئے ہیں اور نئے انتخابات ہی موجودہ صورتحال کا حل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز خٹک نے عوام کو مزید سرپرائز دینے کا عندیہ دیدیا