عثمان بزدار کے جاری احکامات پر عملدرآمد روکدیا گیا

Apr 04, 2022 | 13:04:PM
عثمان بزدار، فائل فوٹو
کیپشن: عثمان بزدار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایوان وزیر اعلی سے جاری ہونے والے  چیف منسٹرز ڈائریکٹو پر کام روک دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایوان وزیر اعلی پنجاب  کے دفترسے جاری ہونے والے سینکڑوں ڈائریکٹوز پر  اب ترجیحی بنیادوں پر عمل درآمد  نہیں کیا جاسکے گا ۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال پر اب سی ایم ڈائریکٹوز کو پروٹوکول نہیں دیا جاسکتا ۔محکمہ ہاؤسنگ ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ،سی اینڈ ڈبلیو اور سکول ایجوکیشن سمیت  دیگر  صوبائی محکموں  میں وزیراعلی ڈائریکٹوز پر کام روک دیا گیا ہے ۔

 پنجاب میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے بعد ایوان وزیر اعلی کو دوبارہ یہ ڈائریکٹوز ارسال کئے جائیں گے ۔یادرہےپنجاب میں اب عثمان بزدار بطور نگران وزیر اعلی کام کررہے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب سرکاری حکام ان ڈائریکٹوز پر مزید عملدرآمد نہیں کرسکتے۔

یادرہے وزیراعلی پنجاب کے دفترسے جاری ہونے والے یہ حکمنامے زیادہ تر ترقیاتی کاموں سے متعلق ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    ذوالفقار علی بھٹو کی آج 43 ویں برسی منائی جا رہی ہے