اگر پارلیمنٹ کو اس کا حق نہ دیا گیا تو۔۔ جے یو آئی (ف) نے خبردار کر دیا

Apr 04, 2022 | 13:15:PM
اگر پارلیمنٹ کو اس کا حق نہ دیا گیا تو۔۔ جے یو آئی (ف) نے خبردار کر دیا
کیپشن: مولانا اسد الرحمان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)  جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا اسد الرحمان  نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بیٹھے 197 افراد کو غدار کہا جاتا ہے ، اگر پارلیمنٹ کو اس کا حق واپس نہیں دیا جاتا تو پھر یہ فیصلہ گلی گلی میں ہوگا کہ کون غدار ہے اور کون وفادار  ،سپریم کورٹ پارلیمان کو اس کا حق واپس کرے۔

اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا اسد الرحمان نے  کہا کہ    پارلیمان فیصلہ کرے گی کہ کون غدار ہے ، اگر ایسا نہیں کر سکتے تو پھر افرا تفری پید اہو گی اور گلی گلی میں فیصلہ ہوگاکہ  کون غدار ہے اور  کون وفادار ،  کل ڈپٹی سپیکر نے جس طرح آئین کو توڑا  ، اس نے آئین کی  کئی  شقیں معطل  کرنے کی کوشش کیں ،  کل یہ شخص چیف جسٹس کو ، آرمی چیف کو یا ڈی جی آئی ایس آئی کو ہٹانے کا حکم دیتا تو کیا ہم اور ادارے اسے بھی تسلیم کرتے ؟   وہ اگر آئین کو توڑ رہاہے تو ہم اس کا مقابلہ پارلیمان میں کرینگے ۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما  مولانا اسد الرحمان نے کہا کہ گولڈ سمتھ کا رشتے دار پاکستان میں  اینٹی مغرب بیانیہ کا علمبردار بننے کی کوشش کررہاہے ، اس شخص کو  سال  2018 میں اقتدار میں لانے کی کوشش کی گئی ، اس وقت کے اعلیٰ عدلیہ کے چیف جسٹس ثاقب نثار بھی ایک سیاسی کردار تھے جنہوں نے اس معاملے میں اہم کردار ادا کیا ،  عمران خان نے چند روز قبل بیان دیا کہ نواز شریف اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں ، ہم  چاہتے ہیں کہ عدلیہ اس کو عدالت میں طلب کر کے پوچھے کہ بحیثیت  وزیر اعظم آپ نے بیان کس بیاد پر دیا ، ثابت کریں اگر وہ ثابت نہیں کر پاتے تو انہیں قرار واقعی سزا دی جاتی ۔

 انہوں نے کہا کہ  ہماری سٹیبلشمنٹ کو دباؤ میں رکھنے کی کوشش کی گئی ، ہم نے  اپنی سٹیبلشمنٹ کو دباؤ سے نکالنے کی کوشش  کی ، ہم عالیم  سٹیبشلمنٹ کا دباؤ بھی  لینے کیلئے تیار نہیں ، ہم امریکہ کا دباؤ بھی نہیں تسلیم کرتے ، ہم صرف پاکستان اور آئین  پاکستان کی سالمیت چاہتے ہیں ۔

 یہ بھی پڑھیں:  پنجاب کی نمبر گیم۔عمران خان نے عثمان بزدار کو اسلام آباد بلا لیا