سکولوں میں قرآن پاک نہ پڑھانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز)سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں قرآن نہ پڑھانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم جبکہ قرآن پاک پڑھانے والے اساتذہ کی بھرتی کیلئے بھی اخبار میں اشتہار دیدیا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں قران پاک کی تعلیم نہ دینے والے سکولوں اور اساتذہ کے خلاف کاروائی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد وحید اور جسٹس فیصل زمان خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نےالتمش سمیت دیگر کی اپیل پر سماعت کی ۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن غلام فرید سمیت دیگر افسران عدالت میں عمل درآمد رپورٹ سمیت پیش ہوئے ۔
جسٹس شاہد وحید کے استفسار پر سیکرٹری اسکولز غلام فرید کا کہنا تھا کہ سکولوں میں قران پاک نہ پڑھانے والوں کے خلاف کاروائی کے لئے متعلقہ افسروں کو ہدایات دے دی ہیں جبکہ عدالتی حکم پر عمل درمد کے لئے اخبار اشتہار بھی دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیکر رولنگ از خود نوٹس کیس۔سپریم کورٹ نےلارجر بینچ تشکیل دیدیا گیا
سیکرٹری نے مزید وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اس کیس میں پیش ہونا چاہتے ہیں تاہم وہ طعیبت ناسازی کے حاضر نہیں ہوسکے۔ جس پر عدالت نے 24 اپریل کو فریقین کے وکلاء کو مزید دلائل کے لئے طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی میں شمولیت۔ فیاض چوہان نے خاموشی توڑ دی