پنجاب اسمبلی تحلیل ہونےکا خدشہ۔ اپوزیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں اپوزیشن جماعتوں اور اتحادیوں نے سخت مزاحمت کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کی جانب سے پیپلز پارٹی، ترین گروپ، علیم خان گروپ اور دیگر ساتھیوں سے مشاورت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں اور دیگر اتحادیوں سے مشاورت میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے پر سخت مزاحمت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے پنجاب میں گورنر راج کی صورت میں بھی سخت ردعمل دینےکا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے اس حوالے سے اپنے ارکان اسمبلی کو الرٹ رہنےکی ہدایت کر دی ہے،پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے علیم خان گروپ اور ترین گروپ سے بھی ساتھ دینے کی درخواست کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر پارلیمنٹ کو اس کا حق نہ دیا گیا تو۔۔ جے یو آئی (ف) نے خبردار کر دیا
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اپریل تک مشترکہ حکمت عملی کے تحت ایک ساتھ چلنے پر اتفاق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمر سرفراز چیمہ اسلام آباد طلب۔ پنجاب اسمبلی توڑے جانے کا امکان