(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ترجمان پاک فوج سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے وضاحت کا مطالبہ کردیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اپنی بغاوت کو جواز دینے کے لئے بیرونی سازش کا واویلا کررہے ہیں۔عمران خان کی انا پاکستان سے زیادہ اہم نہیں، ترجمان پاک فوج وضاحت کریں گے کہ کیا قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے 197 اراکین کو بیرونی سازش کا حصہ قرار دے کر غدار قرار دیا گیا ہے؟
یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی میں شمولیت۔ فیاض چوہان نے خاموشی توڑ دی
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوال کیا کہ دفتر خارجہ یا وزارت دفاع سات سے 27 مارچ کے درمیان بیرونی سازش کے حوالے سے سرکاری مراسلات کو سامنے لاسکتے ہیں؟ یقینا اس سطح کی سازش کو بجائے سفارتی مراسلے کے ہماری اپنی انٹیلجنس ایجنسیوں کے ذریعے بے نقاب ہونا چاہئیے۔
یہ بھی پڑھیں:سیاست میں ہلچل ۔ایم کیو ایم کا بڑامطالبہ سامنے آ گیا