عمران خان نے کل پارلیمنٹ، جمہوریت اور آئین پر حملہ کیا:شیری رحمان 

Apr 04, 2022 | 16:21:PM

 (24نیوز ) پیپلز پارٹی کی نائب صدر  شیری رحمان  نے کہا ہے کہ کل وزیر اعظم نے سپیکر ،ڈپٹی سپیکر کیساتھ مل کر پارلیمنٹ، جمہوریت اور آئین پر قاتلانہ حملہ کیا،اس کا ازالہ ہونا چاہیے ، کل پھرآئین شکنی کی گئی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان  نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ  آئین بالا ہو گا کیونکہ جس ملک میں آئین بالا نہ ہو اس ملک میں جمہوریت کے کوئی معنی نہیں ہوتے ، صرف جدوجہد ہوتی ہے اور ہم نے ساری عمر اس آئین کو بالا رکھنے کی جدوجہد کی ،ان کا کہنا تھا کہ ہماری عدلیہ سے درخواست ہے کہ وہ جمہوریت اور آئین کا علم اٹھا کر رکھیں اور پرانی یادیں تازہ نہ کی جائیں جب 4اپریل کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا ، شہید ذولفقار علی بھٹوکا عدالتی قتل کیا گیا اور آئین شکن کو تحفط فراہم کیا گیا ۔ہم نے اس پر صدارتی ریفرنس بھی عدالت میں جمع کرایا لیکن آج تک اس کا کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

مزیدخبریں