تحریک انصاف نگران وزیراعظم کے نام سامنے لے آئی 

Apr 04, 2022 | 16:21:PM

(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی اور کابینہ تحلیل ہوتے ہی نگران سیٹ اپ کی تیاریاں شروع ہوگئیں ۔
تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کیلئے نام تجویز کردیا ،فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر تحریک انصاف کی جانب سے نگران وزیراعظم کا نام دیا ۔ فواد چودھری کے مطابق تحریک انصاف نے جسٹس (ر)گلزا ر احمد کا نام تجویز کیا ہے ۔فواد چودھری نے مزید بتایا کہ صدر کے خط کے بعد نگران وزیراعظم کا نام تجویز کیا گیا ۔

اس سے قبل صدر پاکستان عارف علوی نے کہا عمران خان نگران وزیراعظم کی تقرری تک وزیراعظم کے عہدے پر برقرار رہیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:

مزیدخبریں