(24 نیوز)جرمن پولیس نے مبینہ طور پر 87مرتبہ کورونا ویکسین لگوانے والے شہری کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 61 سالہ شخص نےمشرقی صوبوں سیکسنی اور سیکسنی انہالٹ میں بار بار جا کر کورونا ویکسین لگوائی۔اندازے کے مطابق اس شخص نے ایک دن میں تین تین ٹیکے بھی لگوائے تھے۔ اسے بالآخر شہر ڈریسڈن کے ایک ویکسینیشن مرکز کے ایک کارکن نے پہچان لیا کہ وہ پہلے بھی حفاظتی ٹیکے لگوا چکا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم عمران خان نے ریڈ زون کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا
پولیس کے مطابق اس شخص نے ایسا اپنے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ ان افراد کو فروخت کرنے کے لیے کیاجو اپنی ویکسینیشن نہیں کرانا چاہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو نے فوج سے بڑا مطالبہ کردیا