(مانیٹرنگ ڈیسک) روسی جارحیت کے دوران یوکرین میں مسلح افواج کے ایک اہلکار نے اپنی محبوبہ کو اچانک شادی کی پیشکش کر کے حیران کر دیا۔ یہ واقعہ ملک کے جنوبی شہر اوڈیسا میں ایک فوجی چیک پوائنٹ کے نزدیک پیش آیا۔
العریبہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی وزارت خارجہ نے ایک وڈیو جاری کی جس میں یوکرینی فوجی کو اپنی محبوبہ سے اس کا ہاتھ مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔وڈیو میں ایک لڑکی شہر کی سڑک پر ریت کی رکاوٹوں کے قریب چلتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔ اس کے بعد یوکرینی فوجی نے اچانک وہاں پہنچ کر لڑکی کو منگنی کی انگوٹھی پیش کر دی۔ اس اچانک آفر کو دیکھ فوجی کی محبوبہ کی خوشی دیدنی تھی۔منصوبے کے تحت رکاوٹ کے پیچھے چھپی ایک دوسری خاتون نے سامنے آ کر فوجی کو ایک گلدستہ دیا تاکہ وہ ان پھولوں کو اپنی محبوبہ کو پیش کرے۔
وزارت خارجہ نے اس وڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "محبت ہمیشہ جیت جاتی ہے!"۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نگران وزیراعظم کے نام سامنے لے آئی