رمضان المبارک میں بارشیں زیادہ ہونگی یا کم؟ محکمہ موسمیات نے بڑی خبر دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )محکمہ موسمیات کی جانب سے اس مرتبہ ملک بھر میں اپریل سے مئی تک معمول سے کم بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال اپریل اور مئی کے دوران معمول سے کافی کم جبکہ جون میں معمول سے قدرے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔اس دوران گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب اور بلوچستان کے اکثر علاقوں میں معمول یا معمول سے قدرے کم بارشوں کا امکان ہے جبکہ سندھ اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ اپریل سے جون کے دوران ملک بھر میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، خشک موسم اور درجہ حرارت میں اضافہ سے پولی نیشن کے عمل میں تیزی آئے گی جس سے پولن سیزن کا جلد خاتمہ ہوگا۔خشک موسم کی وجہ سے گندم و شوگر کین کی کھڑی فصلوں کیلئے پانی کی طلب میں اضافہ ہوگا۔موسم سرما میں معمول سے کم برفباری اورحالیہ سیزن کے دوران معمول سے کم بارشوں کے باعث پانی کے بڑے ذخائرز میں آنے والے سیزن کیلئے پانی کی کمی کا سامنا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو کالعدم قراردیا جائے ،فضل الرحمان کی سپریم کورٹ سے استدعا