حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ منتخب کرانے کیلئے نئی حکمت عملی طے
Stay tuned with 24 News HD Android App
حمزہ شہباز
(24 نیوز) متحدہ اپوزیشن کے ارکان پنجاب اسمبلی کا گلبرگ کے ہوٹل میں قیام، باغی ارکان کی موجودگی پر پی ٹی آئی ایم پی اے سعدیہ سہیل کا احتجاج،کارکنوں کے ہمراہ ہوٹل کے باہر نعرے بازی کی۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے ہوٹل میں ارکان اسمبلی سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں متحدہ اپوزیشن نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ منتخب کرانے کیلئے نئی حکمت عملی طے کر لی ہے۔ جس کے تحت تمام ارکان اسمبلی کو گلبرگ کے آواری ایکسپریس ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے۔ ان میں تحریک انصاف کے باغی ارکان بھی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کی رکن سعدیہ سہیل کارکنان کے ہمراہ ہوٹل کے باہر پہنچ گئی اور ہمارے ایم پی اے واپس کرو کے نعرے لگائے۔تحریک انصاف کے کارکنوں نے رکاوٹوں کو ہٹایا اور بیرئیرز کو ٹھڈے مارےجبکہ کارکن آپس میں ہی جھگڑ پڑے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر نے پولیس پر واضح کیا کہ یہ تماشا بند نہ ہوا تو وہ لیگی کارکن بلا لیں گے اور بات بڑھ جائے گی۔اس موقع پر حمزہ شہباز بھی ہوٹل پہنچے اور ارکان اسمبلی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے یہاں موجود ہیں۔ 6 اپریل کو ووٹنگ ہوئی تو حمزہ شہباز واضح اکثریت سے وزیراعلی بن جائیں گے۔دوسری جانب وفاق کے بعد پنجاب میں بھی غیر یقینی سیاسی صورتحال پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’دھوکہ دھوکہ‘یہ بلی اوپر چڑھ رہی ہے یا نیچے اتر رہی ہے ؟