سکولوں میں تعطیلات . ڈیوٹی دینے والے اساتذہ پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لاہور شہر کے سکولوں میں تعطیلات کے دوران ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے ڈیوٹی سرانجام دینا اساتذہ کو مہنگا پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں تعطیلات کے دوران ڈیوٹیاں دینے والے ہزاروں اساتذہ کی تنخواہ میں سے کنوینس الاؤنس کی مد میں لاکھوں روپے کٹوتی کرلی گئی۔شہر کے مختلف سکولوں کے اساتذہ کنوینس الاؤنس کی مد میں کٹوتی پر پریشان ہیں۔پنجاب ٹیچرز یونین نے سی ای او ایجوکیشن لاہور کو اساتذہ کے کنوینس الاؤنس کی واپسی کیلئے درخواست کردی۔انکا کہنا ہے کہ سکولوں میں ڈیوٹی سرانجام دینے کے باوجود اساتذہ کے کنوینس الاؤنس کی کٹوتی ناانصافی ہے۔ اساتذہ کو کنوینس الاؤنس فی الفور واپس ادا کیا جائے۔اس حوالے سے ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کا کنوینس الاؤنس بنیادی حق ہے جو انہیں لازمی ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نیلم منیر کا یونیورسٹی میں ڈانس، طلبہ و طالبات ویڈیو بناتے رہے