دھمکی آمیز خط ، سکیورٹی کونسل کے عسکری ممبران وضاحت کریں ، آصف زرداری کا مطالبہ 

Apr 04, 2022 | 22:53:PM

 (24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ عمران خان اس دفعہ ایک خط کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہا ہے۔
 اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اس خط کے بارے میں نیشنل سکیورٹی کونسل کے ممبران یہ کہہ چکے ہیں کہ اس میں بیرونی سازش کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ہر دن سکیورٹی کونسل کے عسکری ممبران کے بارے میں کہتا ہے کہ وہ میری طرف سے مطمئن ہوگئے تھے لہٰذاجو اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے سکیورٹی کے عسکری ممبران تھے وہ اس کی وضاحت کریں اور اپنی پوزیشن واضح کریں ۔ انہوں نے کہاکہ اب یہ معاملہ عمران خان یا متحدہ اپوزیشن کا نہیں ہے ، اب یہ معاملہ پاکستان کا ہے لہٰذا اس طرح کے حساس نوعیت کے معاملات میں تاخیر بھی ملک کےلئے نقصان دہ ہوتی ہے،نہ ہی یہ معاملہ تحریک عدم اعتماد کا رہا ہے ، یہ معاملہ اب ملکی سلامتی کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اپنے عہدے سے مستعفی

مزیدخبریں