جسٹس (ر) گلزار احمد کو نگران وزیراعظم بنانا قانون کے تحت ممکن نہیں،اشتر اوصاف 

Apr 04, 2022 | 23:08:PM
سابق اٹارنی جنرل، اشتراوصاف، جسٹس گلزاراحمد، نگران وزیراعظم، ممکن نہیں
کیپشن: جسٹس (ر) گلزار احمد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیوز ایجنسی)سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہاہے کہ جسٹس گلزار احمد کو نگران وزیراعظم بنانا قانون کے تحت ممکن نہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا نام نگران وزیر اعظم کیلئے تجویز کیا ہے،جسٹس گلزار احمد یکم فروری 2022 کو عہدے سے ریٹائر ہوئے اور اب پی ٹی آئی نے ان کا نام نگران وزیر اعظم کیلئے تجویز کیا ہے۔کیا جسٹس گلزار احمد ریٹائرمنٹ کے دو سال پورے ہونے سے پہلے نگران وزیراعظم بن سکتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ جسٹس گلزار احمد کو نگران وزیراعظم بنانا قانون کے تحت ممکن نہیں، قانونی لحاظ سے نگران وزیراعظم کا عہدہ آفس آف پرافٹ ہے۔
اشتر اوصاف کے مطابق جسٹس گلزار ریٹائر ہونے کے بعد دو سال تک آفس آف پرافٹ نہیں لے سکتے، نگران وزیراعظم کے عہدے کی تنخواہ نا بھی لیں تو بھی قانون کا اطلاق ہو گا۔خیال رہے کہ فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ حکومت نے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کا نام بطور نگران وزیراعظم تجویز کیا ہے اور نگران وزیراعظم کے عہدے پر تعیناتی کیلئے 2 سال کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک میں بارشیں زیادہ ہونگی یا کم؟ محکمہ موسمیات نے بڑی خبر دیدی