’یوکرین پر چھائی خاموشی کو اپنی موسیقی سے بھر دو‘ زیلنسکی  کی گریمی ایوارڈز تقریب میں اپیل

Apr 04, 2022 | 23:40:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے امریکا میں گریمی میوزیکل ایوارڈز کی تقریب سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے ناظرین اور شرکاء سے اپیل کی کہ وہ ہر ممکن طور پر یوکرینی باشندوں کی مدد کریں۔

العریبہ ٹی وی کے ویب رپورٹ کے مطابق زیلنسکی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’ موسیقی کا سب سے بڑا متضاد کیا ہے؟ تباہ حال شہروں اور لوگوں کے قتل عام کے بعد خاموشی ہی ہو سکتی ہے‘۔زیلنسکی نے انگریزی زبان میں اپنے پیغام میں بتایا کہ ’یوکرین پر چھائی خاموشی کو اپنی موسیقی سے بھر دو۔ آج ہماری کہانی کو بیان کرتے ہوئے اس خاموشی کو ختم کر دو۔ ہرممکن کوشش سے ہماری مدد کردو‘۔

یاد رہے کہ روس نے تقریبا ایک ماہ قبل یوکرین پر حملہ کرتے ہوئے لاکھوں شہریوں کو بے گھر کر دیا تھا۔ روس کے مطابق یوکرین پر جارحیت ایک سپیشل آپریشن کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں تعطیلات . ڈیوٹی دینے والے اساتذہ پھنس گئے

مزیدخبریں