نواز شریف کا دورہ سعودی عرب ، شیڈول تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ( ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا دورہ سعودی عرب کے شیڈول تبدیل ہوئی ہے۔
قائد مسلم لیگ (ن)نواز شریف گیارہ اپریل کو سعودی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے جدہ روانہ ہونگے ،نواز شریف کے ہمراہ حسین نواز ، اہلیہ اور بچے لندن سے جدہ روانہ ہونگے ۔
مریم نواز پارٹی رہنماو¿ں کے ہمراہ گیارہ اپریل کو لاہور سے جدہ پہنچے گی ،نواز شریف اور مریم نواز کی پہلی ملاقات جدہ میں ہو گی ،مریم نواز والد اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ مکہ میں عمرہ کی ادائیگی کرینگی۔
نواز شریف کی صاحبزادی اسماءنواز بھی نواز شریف کے ہمراہ جدہ روانہ ہونگی،شریف خاندان تین روز مکہ اور جدہ میں قیام کریگا،وزیراعظم شہباز شریف ،اسحاق ڈار بھی جدہ میں نواز شریف سے ملاقات کرینگے ۔
پندرہ اپریل کو شریف خاندان کے تمام افراد مدینہ روانہ ہونگے ،نواز شریف اہلخانہ کے ہمراہ نماز عید کی ادائیگی مدینہ منورہ میں کرینگے ،نماز عید کی ادائیگی کے بعد نواز شریف پاکستانیوں سے عید بھی ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کی افواہیں، پی سی بی کا موقف بھی سامنے آگیا