عمران خان کی تقاریر پر پابندی، عدالت نے فریقین سے 28 اپریل کو جواب طلب کرلیا

Apr 04, 2023 | 10:30:AM

(ملک اشرف) عدالتی حکم کے باوجود چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی تقاریر پر پابندی کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی پیمرا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے عمران خان کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیے: جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر 

عمران خان کے وکیل بئیرسٹر احمد پنسوتہ کا اس حوسلے سے کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر کی نشریات پر پابندی کے خلاف حکم امتناعی جاری کر رکھا ہےاور پیمرا کی پابندی کے نوٹیفیکیشن کو معطل کررکھا ہے، عدالتی حکم امتناعی کے باوجود تقاریر کی نشریات پر پابندی توہین عدالت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی تقاریر پر پابندی آئین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، آئین پاکستان شہریوں کو آزادی اظہار کی اجازت دیتا ہے اور آزادی اظہار پر پابندی سے افراتفری اور سیاسی ہیجان پیدا ہوگا، موجودہ سیاسی صورتحال میں اس قسم کی پابندی میں ملک افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

مزیدخبریں