ملک میں موسم کی صورتحال

Apr 04, 2023 | 10:32:AM

(رابیل اشرف،کومل اسلم)  بارش کے بعد  پنجاب کے کئی علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کئی علاقوں میں آج بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے . ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارشوں سے اب بھی نشیبی علاقے زیر آب ہیں ۔

اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب اور شمالی بلوچستان کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسے۔

 پاراچنار، کاکول، بالاکوٹ، دیر، سیدو شریف، مالم جبہ، کالام، پشاور، چترال، مری، ملتان، فیصل آباد، چکوال، سرگودھا، جھنگ، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور کے علاوہ  ژوب، بارکھان، مظفرآباد، گڑھی دوپٹہ، کوٹلی، راولاکوٹ میں بھی بار ش ہوئی

آج بالائی خیبر پختونخوا ، اسلام آباد، کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

لاہورمیں ہلکی دھوپ نے موسم قدرے خوشگوار بنا دیا۔ موسم کاحال بتانے والوں نے آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان بتایا ہے۔ پنجاب میں بھی بارش سے فصلوں کو بھی نقصان پہنچا  ہے۔ 

مزید پڑھیں: برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 30روپے اضافہ

جبکہ دوسری جانب شہر قائد میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری ریکارڈ، دوپہر کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ 

ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔ شمال مشرق سمت سے ہوا 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ریکارڈ کی گئی۔پاکستان کے آلودہ شہروں میں کراچی 7 نمبر پر ہے جبکہ دنیا کے آلودہ شہروں میں کراچی 24 ویں نمبر پر ہے۔

شہر قائد میں آلودگی میں کمی آنے لگی۔ ہوا میں آلودگی کے ذرات کی تعداد 70 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزیدخبریں