پانچ ہزار کا کھایا، 22 ہزار کا پارسل کرایا، ریسٹورنٹ مالک کے ہاتھ کچھ نہ آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امتیاز علی) کراچی میں دو نامعلوم ملزمان آن لائن رائیڈر کو مہرہ بناکر گورا قبرستان کے قریب ریسٹورنٹ سے 27 ہزار روپے مالیت کا کھانا لے کر رفو چکر ہوگئے۔
گورا قبرستان کے قریب واقع فوڈ مارکیٹ کے ایک جدید ریسٹورنٹ پر پیر کی شب دو افراد آئے جنہوں نے بوفے میں 5 ہزار روپے کا کھانا کھایا اور ساتھ میں لائے ہوئے آن لائن رائیڈر کو بھی اپنی طرف سے کھانا کھلایا، اس دوران انہوں نے 22 ہزار روپے کا کھانا پارسل کرنے کا بھی آرڈر دیا۔
ریسٹورنٹ مالک سید مدثر زیدی کے مطابق بھرپور طریقے سے کھانا انجوائے کرنے اور کھانا ساتھ لے کر ان افراد نے اپنے ساتھ آئے رائیڈر کو ریسٹورنٹ میں یہ کہہ کر بیٹھایاکہ وہ نیچے سے رقم لے کر آرہے ہیں، جس کے بعد وہ رفو چکر ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے: مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او شہید
ملزمان جاتے ہوئے رائیڈر کا موبائل فون بھی ساتھ لے گئے، تاہم کچھ دیر بعد جب وہ واپس نہ آئے تو رائیڈر اور ریسٹورنٹ منیجر کو تشویش ہوئی جس پر انہوں نے رائیڈر سے باز پرس کی تو اس نے بتایا کہ وہ رقم لینے گئے ہیں، انہوں نے اسے بھی کرائے کی ادائیگی کرنی ہے۔
مزید ایک گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد وہ نہیں آئے تو ریسٹورنٹ انتظامیہ نے پولیس طلب کرلی۔
صدر پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران رائیڈر شفیق اللہ بے گناہ ثابت ہوا ہے۔
شفیق اللہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کورنگی میں چنیوٹ اسپتال سے رائیڈ پر ساتھ لائے تھے اور اسے لالچ دیا کہ کھانا کھانے کے بعد وہ اسے واپس چنیوٹ اسپتال کورنگی لے جائیں گے۔