خواجہ سراؤں کیلئے بنایاگیاسکول فنڈز کی قلت کے باعث بند

Apr 04, 2023 | 11:40:AM
 خواجہ سراؤں کیلئے بنایاگیاسکول فنڈز کی قلت کے باعث بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور میں خواجہ سراؤں کیلئے بنایاگیاواحد سکول فنڈز کی قلت کے باعث بند ہو گیا۔
خواجہ سراوں کیلئے برکت مارکیٹ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول  سکول بنایا گیا تھا،سابقہ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے منصوبے کا افتتاح کیا تھا،سکول انتظامیہ خواجہ سراؤں کا لاہور میں پہلا سکول چلانے میں ناکام رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  سکول میں گزشتہ ایک ماہ سے کلاسز نہیں ہو رہیں ،لاہور میں خواجہ سرا علم کےحصول کیلئے خوار ہونے پر مجبور ہیں،سکول چلانے کیلئےانتظامیہ کے پاس فنڈز ہی دستیاب نہیں ،خواجہ سراؤں کوپک اینڈ ڈراپ سروس کیساتھ ماہانہ وظیفہ بھی دینا پڑتا تھا۔

 ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق خواجہ سراؤں کو 3ماہ کا شارٹ کورس کروا دیا گیا  ہے،نئے داخلے کر کے کلاسز کا دوبارہ اجرا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیںڈالر پھر مہنگا،قیمت میں حیران کن اضافہ