(24نیوز)لاہور میں خواجہ سراؤں کیلئے بنایاگیاواحد سکول فنڈز کی قلت کے باعث بند ہو گیا۔
خواجہ سراوں کیلئے برکت مارکیٹ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سکول بنایا گیا تھا،سابقہ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے منصوبے کا افتتاح کیا تھا،سکول انتظامیہ خواجہ سراؤں کا لاہور میں پہلا سکول چلانے میں ناکام رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول میں گزشتہ ایک ماہ سے کلاسز نہیں ہو رہیں ،لاہور میں خواجہ سرا علم کےحصول کیلئے خوار ہونے پر مجبور ہیں،سکول چلانے کیلئےانتظامیہ کے پاس فنڈز ہی دستیاب نہیں ،خواجہ سراؤں کوپک اینڈ ڈراپ سروس کیساتھ ماہانہ وظیفہ بھی دینا پڑتا تھا۔
ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق خواجہ سراؤں کو 3ماہ کا شارٹ کورس کروا دیا گیا ہے،نئے داخلے کر کے کلاسز کا دوبارہ اجرا کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر پھر مہنگا،قیمت میں حیران کن اضافہ