حیدر علی نے ڈربی شائر کاؤنٹی کو جوائن کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان دائیں ہاتھ کے بلے باز حیدر علی نے کاؤنٹی چیمپئن شپ 2023ء کیلئے ڈربی شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کو جوائن کرلیا۔
کاؤنٹی کلب کے مطابق حیدر نے اسکواڈ میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور وہ پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ماتحت کام کرنے اور بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پُرامید ہیں۔
اس حوالے سے حیدر علی کا کہنا تھا کہ میں بہت پرجوش ہوں، پہلی بار کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہا ہوں اور مجھے مکی آرتھر کی کوچنگ بہت پسند ہے، انکی کوچنگ میں کھیلنا میرا خواب رہا ہے، میرے خیال میں کسی کیلئے بھی تمام فارمیٹس کھیلنا مشکل ہے لیکن میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے موقع ملا۔
Hello there, @iamhaideraly ????
— Derbyshire CCC (@DerbyshireCCC) April 3, 2023
Our young King has arrived at The Incora County Ground ????????????#WeAreDerbyshire #WelcomeHaider pic.twitter.com/9ZzF4HlgFy
حیدر نے کہا کہ پاکستان میں ہماری ریڈ بال کرکٹ کے حالات بالکل مختلف ہیں، پچز سیمرز کیلئے اتنی اچھی نہیں ہوتیں، انگلینڈ میں پچز سیم اور سوئنگ کیلئے اچھی ہوں گی۔
یاد رہے کہ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 33 ٹی ٹوئنٹی اور دو ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔