(24نیوز)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران نیازی ایک فتنہ ہے، ملکی موجودہ حالات کی وجہ عمران خان کی پالیسیاں ہیں،ہم ابھی بھی فل کورٹ کےمؤقف پر قائم ہیں،انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں رانا ثنا اللہ نےاعظم نذیرتارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا آج بھی پہلا مؤقف ہے،بہتری کی امید رکھتے ہیں، ہمارا مؤقف پوری قوم کی آواز ہے ،پورے ملک میں الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں ،دو صوبوں میں الیکشن سے ملک میں انارکی پھیلے گی،امید ہے چیف جسٹس دانائی کا مظاہرہ کریں گے، فتنے نے سیاسی بحران پیداکیاہے،بحران ملک کوافراتفری کی طرف دھکیلے گا،صرف انصاف ہو تانہیں بلکہ انصاف ہوتانظرآناچاہیے،ریفرنس دائر کرناہرشہری کاقانونی وآئینی حق ہے۔
وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کیلئے پوری طاقت سے کھڑے ہوں گے ،جمہوریت ہی سب کواکٹھارکھ سکتی ہے ،بینچ میں ایک ہی صوبے کی ججزنہیں ،تمام صوبوں کے ججزہونے چاہئیں۔