عائشہ عمر کا  جسٹن بیبر اور ہیلی کو  روزے سے متعلق  متنازع تبصرے پر ردعمل

Apr 04, 2023 | 12:28:PM

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف، سینئر ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر نے کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر اور اہلیہ ہیلی بیبر کو روزے سے متعلق متنازع بیان دینے پر ردعمل دیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر نے ان کے پرستاروں پر زور دیا کہ وہ جسٹن بیبر اور اہلیہ ہیلی بیبر کو روزے کی افادیت سے آگاہ کریں۔

انہوں نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ روزے کے کئی ذہنی اور جذباتی فوائد ہیں، اس کے علاوہ دنیا کے بہترین سائنسدان اور ڈاکٹرز اب مسلسل اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ بہترین جسمانی صحت کے لئے روزہ بہت ضروری ہے یا پھر انٹرمٹنٹ فاسٹنگ پر بھی زور دیا جا رہا ہے جس سے کئی بیماریوں ، بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ خلیوں کی تخلیق نو بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ایک انوکھی ایجاد کو امیتابھ بچن شیئر کیے بغیر نہ رہ سکے

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جسٹن بیبر اور اہلیہ ہیلی بیبر کو ان کے تبصروں پر شرمندہ کرنے کی بجائے انہیں اس حوالے سے آگاہ کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر جسٹن بیبر اور اہلیہ ہیلی بیبر کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی تھی، جس میں دونوں ایک پوڈکاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے روزے کے حوالے سے متنازع بیان اور مسلمانوں کو بے وقوف قرار دے رہے تھے، جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں