پی سی بی سچ بولنے پر شاداب خان کا منہ بند کرنا چاہتا ہے: راشد لطیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ سچ بولنے پر پی سی بی شاداب خان کا منہ بند کروانا چاہتا ہے۔
سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سچ بات کہنے پر شاداب خان کے ہونٹوں کو تالا لگانا چاہتا ہے, شاداب خان کو سچ بولنے پر تنگ کیا جا رہا ہے جو ان کو کرکٹ چھوڑ کر ذہنی مریض بنا دے گا، پی سی بی کی نئی رجیم آل راؤنڈر کو سزا دے کر منہ بند کروانا چاہتی ہے۔
مزید پڑھیں: حیدر علی نے ڈربی شائر کاؤنٹی کو جوائن کرلیا
ان کا مزید کہنا تھا کہ صرف اور صرف کرکٹ بورڈ کے رویے کی وجہ سے پاکستان میں 90 فی صد کھلاڑی کرکٹ چھوڑ کر نفسیاتی مریض بن جاتے ہیں، افغانستان سے سیریز میں شکست اور پریس کانفرنس میں بے باک انداز اختیار کرنے پر بورڈ شاداب کو نائب کپتانی سے ہٹا دے گا۔
Former cricketer, Rashid Latif, has said that the current regime at Pakistan Cricket Board (PCB) is trying to punish Shadab Khan for merely speaking the truth#Cricket #Pakistan @iRashidLatif68 pic.twitter.com/q9Vt2aLIoQ
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) April 3, 2023
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں افغانستان کے خلاف کھیلی جانے والی حالیہ سیریز میں تمام نئے کھلاڑی شامل تھے اور افغانستان نے سیریز 2 ایک سے اپنے نام کی۔ سیریز کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاداب خان نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو سیریز میں نہ کھیلانے پر پی سی بی کو قصوروار تھہرایا تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی شاداب خان متعدد بار بابر اعظم کے حق میں بول چکے ہیں اور واضح طور پر کہہ بھی چکے ہیں کہ ہم سب بابر اعظم کے وزیر ہیں۔