ترکیہ زلزلہ:معجزانہ طور پر ماں زندہ، بچی بھی 54 دن بعد مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ترکی میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والی ننھی پری کو 54 دن بعد ماں سے ملوا دیا گیا۔
فروری میں آنے والے خوفناک زلزلے کے نتیجے میں کمسن بچی 128 گھنٹے تک ملبے میں زندہ رہی تھی جسے ریسکیو اہلکاروں نے بحفاظت نکال کر اسپتال منتقل کیا تھا۔
54 günlük hasret sona erdi.????
— Derya Yanık (@deryayanikashb) April 3, 2023
Enkaz altından 128 saat sonra kurtulan, hemşirelerimizin Gizem Bebek ismini koyduğu Vetin Begdaş 54 gün sonra annesine kavuştu.
Vetin artık bizim de bebeğimiz.
Bakanlık olarak desteğimiz her zaman yanında olacak. pic.twitter.com/66sWKR53z3
ترک انادولو ایجنسی کے مطابق ساڑھے تین ماہ کی ویتن بیگد اپنی والدہ یاسمین بیگداس کے ساتھ دوبارہ مل گئی جو ہاتے میں زلزلے کے بعد سے لاپتہ تھیں۔
طبی حکام نے اسے Gizem (اسرار) کا نام دیا تھا جنہوں نے اسے بچانے کے بعد اس کی دیکھ بھال کی۔ ملک کے خاندانی اور سماجی خدمات کے وزیر ڈیریا یانک نے ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے رشتہ ثابت ہونے کے بعد ماں اور بچی کو ملا دیا۔
مزید پڑھیں: وزیر پٹرولیم نے خوشخبری سنا دی، گیس کے بڑے ذخائر دریافت
یانک نے کہا کہ دنیا کے سب سے انمول کاموں میں سے ایک ماں کو اپنے بچے سے ملانا ہے اس خوشی کا حصہ بننا ہمارے لیے بھی بہت معنی رکھتا ہے۔
ترکیہ میں آنے والے زلزلے میں بچے کے والد اور اہل خانہ کے دو افراد بھی جاں بحق ہوئے تھے۔