’قوم کو آئین کی فتح مبارک‘ فواد چوہدری کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو آئین کی فتح مبارک۔
ٹویٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہر پاکستانی شہری کے حقوق کا فیصلہ ہے۔ دوسری جانب وکیل پی ٹی آئی فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ وہ نظریہ ضرورت دفن کرنے پر سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں۔
فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ ’یہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہے اور پاکستان کے عوام اس فیصلے کا تحفظ بھی کریں گے۔ کسی بھی غیر آئینی اقدام کے خلاف اپنی عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
قوم کو آئین کی فتح مبارک ! سپریم کورٹ کا فیصلہ ہر پاکستانی شہری کے حقوق کا فیصلہ ہے۔۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 4, 2023
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پنجاب میں انتخابات کے التواء کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ غیرقانونی اور غیر آئینی ہے، پولنگ 30 اپریل کے بجائے 14 مئی کو ہوگی۔
سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے التواء سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا گیا، عدالت عظمیٰ نے گزشتہ روز وکلاء کے دلائل مکل ہونے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔