جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فیصلہ ختم،سپریم کورٹ سے اہم خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سپریم کورٹ کے 6رکنی لارجر بنچ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فیصلہ ختم کر دیا، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی۔
سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے فیصلے کا موجودہ مقدمے پر کسی صورت اطلاق نہیں ہوتا،پنجاب میں پولنگ 14 مئی کو ہوگی،کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرننگ افسر کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 10 اپریل ہے۔
الیکشن ٹریبونل 17 اپریل تک اپیلوں پر فیصلہ کرے،امیدواران کی نئی لسٹ شائع کرنے کی آخری تاریخ 18 اپریل ہوگی،کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 19 اپریل ہے،امیدواروں کے انتخاباتی نشانات کے اجراء کی تاریخ 20 اپریل ہے۔
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کے پی اسمبلی کے حوالے سے درخواست گزار متعلقہ فورم یا سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔
ضرور پڑھیں :پنجاب ،خیبرپختونخوا میں انتخابات ،الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار