(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی سیاسی تاریخ کا اہم ترین دن ہے کیونکہ عدالت عظمیٰ نے نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا،جمہوری قوتوں، آئینی قوتوں اور غیر جمہوری اور غیر آئینی قوتوں کا فرق آج واضح ہو گیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان قوم کو فخر ہے کہ آج بھی آئین اور ضمیر سے فیصلے کرنے والے زندہ ہیں ، ملک بھر کے کالے کوٹ والے وکلاء کو آئین کی بالادستی کیلئے نکلنے پر مبارکباد دیتا ہوں،ہماری گزارش ہوگی الیکشن کمیشن سے کہ آج تو آزاد ہوگئے ہیں اور چیف الیکشن کمشنر کو مبارکباد دیتا ہوں کہ اب آپ کے ہاتھ بندھے ہوئے نہیں ہیں۔