ویب ڈیسک) پی سی پی کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے کھلاڑی کے انتخاب پر کپتان بابر اعظم سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال ہوم سیریز کیلئے اسکواڈ منتخب کرنے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ ٹیم کا ہتمی اعلان چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی منظوری کے بعد کسی بھی وقت کر دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی اور کپتان بابر اعظم کے درمیان طویل وقت تک مشاورت ہوئی جس میں ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس نشت میں ورلڈ کپ کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کے حوالے سے بھی ابتدائی طور پر بات چیت ہوئی۔
مزید پڑھیں: پی سی بی سچ بولنے پر شاداب خان کا منہ بند کرنا چاہتا ہے: راشد لطیف
سلیکشن کمیٹی اور کپتان کے درمیان ہونے والی نشت میں ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ون ڈے اسکواڈ میں مزید تجربات نہ کرنے پر اتفاق ہوا اور اس سلسلے میں سلیکشن کمیٹی کے ٹیم ڈائریکٹر اور کنسلٹنٹ مکی آرتھر کی بھی رائے لیے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف شارجہ میں ہونے والی حالیہ ٹی 20 سیریز میں بابر اعظم اور محمد رضوان سمیت دیگر سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا تھا لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں تمام کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے جبکہ کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین اسکواڈ کو کھیلانے کے خواہش مند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حیدر علی نے ڈربی شائر کاؤنٹی کو جوائن کرلیا
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کپتان بابر کے نزدیک سلیکشن کمیٹی نوجوان اور سینئر کھلاڑیوں کا کمبی نیشن تیار کررہی ہے اور گزشتہ سیریز کو نظرانداز کرتے ہوئے پی ایس ایل کے ٹاپ وکٹ ٹیکر فاسٹ بالر عباس آفریدی کو بھی موقع دیا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے منتخب کیے جانے والے کھلاڑی 7 اپریل کو لاہور میں لگائے جانے والے تربیتی کیمپ کیلئے رپورٹ کریں گے