(24 نیوز) جمعیت علماء اسلام نے عمران خان کو نااہل قرارا دینے کے لئے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر دی ہے جس سے سابق وزیر اعظم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو نااہل قرار دینے کیلئے جمعیت علماء اسلام نے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر دی، جس نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
سینئیر قانون دان کامران مرتضٰی کی وساطت سے جے یو آئی کے رہنما مولانا احمد علی نے عمران خان کے خلاف درخواست دائر کی جس میں عمران خان کو سرکاری وعوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: عدالت عظمیٰ نے آج نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا، شاہ محمود قریشی
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عمران خان نے دوران عدت بشریٰ بی بی سے شادی کی جو کہ ایک غیرشرعی عمل ہے۔ تاہم عمران خان اب صادق و امین نہیں رہے، لہٰذا ان کو نا اہل کیا جائے۔