(ویب ڈیسک) دنیائے کرکٹ کے بہترین کرکٹ آل راؤنڈرز میں سے ایک بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بھی آئی پی ایل سے باہر ہو گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کے بعد اب بنگلہ دیش کے کپتان اور آل راؤنڈر شکیب الحسن بھی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے باہر ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی جاری سیریز اور ذاتی وجوہات کی بنا پر شکیب الحسن آئی پی ایل سے باہر ہو گئے ہیں اور اس سے متعلق انہوں نے اپنی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ جس پر انتطامیہ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد فرنچائز ان کے متبادل کھلاڑی کی تلاش شروع کرے گی۔
مزید پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ سیریز: کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے بابر اعظم سے مشاورت مکمل
ان سے پہلے بنگلہ دیشی وکٹ کیپر بلے باز لٹن کمار داس بھی آئرلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کی وجہ سے پنجاب کنگز کے پہلے میچ میں شرکت نہیں کر پائے تھے۔ شکیب اور لٹن داس دونوں آئر لینڈ کے خلاف سیریز کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش ٹیم نے 9، 12 اور 14 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلنی ہے۔
قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان بلے بار کین ولیمسن بھی افتتاحی میچ کے دوران انجری کے باعث آئی پی ایل سے باہر ہو چکے ہیں۔ ورلڈ کپ سے پہلے تحربہ کار اور سینئر کھلاڑی کا انجرڈ ہونا کیوی کرکٹ بورڈ کو بھی پریشان کر رہا ہے۔