جمہوریت کیلئے پوری طاقت سے کھڑے ہوں گے:اعظم نذیر تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کے التوا سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےاعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جمہوریت کیلئے پوری طاقت سے کھڑے ہوں گے ،جمہوریت ہی سب کواکٹھارکھ سکتی ہے ،بینچ میں ایک ہی صوبے کی ججزنہیں ،تمام صوبوں کے ججزہونے چاہیے تھے، سپریم کورٹ کو اجتماعی دانش سے فیصلہ دینا چاہیے تھا، فیصلہ لارجر بینچ کو دینا چاہیے تھا۔
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا تین رکنی بینچ کے فیصلے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کر سکتا ہوں، فیصلے سے ملک میں جاری سیاسی آئینی بحران میں اضافہ ہوگا، سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں اور وکلا کے مطالبات پر غور نہیں کیا،ان کا کہنا تھا کہ تین رکنی بینچ نے تین رکنی بینچ کے فیصلے کو ہی رد کر دیا، ساتھ ہی 6 رکنی بینچ بنانے کی بھی ضرورت محسوس کی، یکم مارچ کو فیصلہ آیا تو ہمارا مؤقف تھا یہ چار تین سے فارغ ہوا ہے، جب چاروں ججز نے فیصلے میں پیٹیشنز خارج کر دی تھیں تو ہر چیز واضح ہو گئی تھی، اس ابہام کو دور کرنے کیلئے فل کورٹ کو بیٹھنا چاہیے تھا۔